میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں داخلوں پر پابندی عائد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کراچی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سامنے آنے پر آئندہ داخلوں میں پابندی عائد کر دی۔
طلبا و والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی میں داخلے نہ لئے جائیں بصورت دیگر ذمہ دار خود ہوں گے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بتایا ہے کہ انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز کی اجا زت دی گئی تھی مگر یونیورسٹی نے سکھر، لاڑکانہ، کوئٹہ، راولاکوٹ ، اسلام آباد اور چکوال میں بھی بغیر اجازت داخلے دئیے ہیں ۔