آزاد کشمیر میں پیرا گلائیڈنگ سکول کھولنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر میں پیرا گلائیڈنگ  سکول کھولنے کا منصوبہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اور پاکستان پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس حوالے سے تقریب یہاں کشمیر ہاؤس میں ہوئی جہاں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی موجودگی میں سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ مدحت شہزاد اور صدر ایسوسی ایشن سجاد شاہ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب میں مشیر آئی ٹی چودھری اقبال ،مشیر پولیٹیکل افیئرز سردار افتخار رشید ،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری مسعود الرحمان سمیت اعلیٰ حکام اور پی ایچ پی اے کے ممبران نے شرکت کی،یادداشت کے مطابق پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن آزادکشمیر میں پیرا گلائیڈنگ سکھانے کیلئے سکول قائم کرے گی جبکہ آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم خاص کر پیرا گلائیڈنگ ،سکائی ڈائیونگ جیسے کھیلوں کے فروغ کیلئے فیسٹیولز کے انعقاد کیلئے آزادکشمیر حکومت سے تعاون کرے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں