بچوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ، پارلیمانی کاکس کا اجلاس

بچوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ، پارلیمانی کاکس کا اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بچوں کے حقوق کے بارے میں پارلیمانی کاکس کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کی زیر صدارت ہوا۔

 جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی منصوبہ برائے تحفظ اطفال کا ہونا ضروری ہے ،بچوں کا تحفظ ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ملک کا روشن مستقبل ہر بچے کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی سے جڑا ہوا ہے ،حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے گا کیونکہ مسودہ پہلے ہی انسانی حقوق کی وزارت میں ہے اور اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے نگرانی کی ضرورت ہے ، کاکس نے بچوں کے تحفظ اور بہبود سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ لینے پر غور کیا،قادر خان مندوخیل اورآسیہ عظیم نے بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایکشن پلان کی تشکیل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں