رمضان میں بھی عوام سے لوٹ مار جاری ہے ، جماعت اسلامی

 رمضان میں بھی عوام سے لوٹ مار جاری ہے ، جماعت اسلامی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے)جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں اسلم نے حکو مت کی جانب سے لگائے گئے رمضان سستا بازار کا دور کیا اور شہریوں اور سٹال ہو لڈرز سے ملاقات کی۔

 اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معلوم کی اور شہریوں کی شکایات سنیں،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں اسلم نے کہا حکو مت نے رمضان المبار ک کے با بر کت مہینے میں بھی عوام کو لوٹنا نہیں چھوڑا، ر مضان سستے بازار کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے ، رمضان سستے بازار محض دھوکا ہے ، یہ صرف اشتہار اور بورڈ کی حد تک سستا بازار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں