ایف سکس ٹو گرلزماڈل کالج میں کروم بکس تقسیم

 ایف سکس ٹو گرلزماڈل کالج میں کروم بکس تقسیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں کروم بکس پرا جیکٹ البس پاکستان گوگل فار ایجوکیشن البس پراجیکٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

 مہمان خصوصی فیڈرل سیکرٹری انچارج وزارت تعلیم وسیم اجمل  جبکہ صدارت پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی نے کی، تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای ڈاکٹر عارف ملک، ڈائریکٹر کالجز آفتاب طارق، محمد عرفان سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق بھی شریک تھے ، وسیم اجمل نے ڈیجیٹل ورلڈ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طالبات کیلئے جدید تعلیم نہایت اہم ہے ، حکومت مختلف تربیتی پروگرامز شروع کر رہی ہے جس میں انٹر نیٹ ٹیکنالوجی کے نئے پروگرام، مقابلے اور ٹریننگ شامل ہیں ، وزارت تعلیم جلد تمام تعلیمی اداروں میں کروم بکس لانچ کرنے کا عزم رکھتی ہے ، ہمیں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا اس ضمن میں وزارت نے چھ چینل بھی شروع کر رکھے ہیں، طلبا و طالبات نصاب کے ساتھ ان چینلز سے بھی استفادہ کریں، اختتام پر اساتذہ و طالبات میں 83 کروم بکس تقسیم کی گئیں اور پرنسپل کالج نے مہمانوں کو کالج کا نشان پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں