اسسٹنٹ پروفیسر کیڈٹ کالج رزمک عطاالرحمن نے پی ایچ ڈی کرلی

اسلام آباد(دنیارپورٹ)اسسٹنٹ پروفیسر کیڈٹ کالج رزمک عطاء الرحمن چودھری نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے قرطبہ یونیورسٹی سے اسلامیات میں پی ایچ ڈی مکمل کیا۔
23مئی 2023 کو عطا الرحمن نے قرطبہ یونیورسٹی میں اپنے نگران پروفیسر ڈاکٹر مشتاق اور پروفیسر ڈاکٹر ازکیا ہاشمی کی موجودگی میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ بعنوان \"عبد الرحمٰن الجزیری کی کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ\" کی دفعہ بندی ،تحقیق اور تخریج مصادرکا دفاع کرتے ہوئے اپنے پی ایچ ڈی کو مکمل کیا۔