کوروناکے مزید3مریض شرح0.12فیصدرہی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح0.12 فیصد رہی ہے اور کوروناوائرس کی تشخص کیلئے 2ہزار 573 ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔