جوا کھیلنے والے 6قمار باز گرفتار

جوا کھیلنے والے 6قمار باز گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 6قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں منصور، آفتاب، یونس، خرم، تیمور اور عبدالقدوس شامل ہیں۔

، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22ہزار 660روپے، 6موبائل فونز، موٹر سائیکل اور مرغے برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ، قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں