رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفدکی ڈیجیٹل یونیورسٹیز ایشیا کی تقریب میں شرکت

 رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفدکی ڈیجیٹل یونیورسٹیز ایشیا کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب کا عنوان ڈیجیٹل یونیورسٹیز ایشیا2023 کے نام سے تھا،یہ تقریب ملائیشیا میں ہلٹن کوالالمپور میں منعقد کی گئی ۔ دنیا بھر سے 250سے زائد مندوبین، پالیسی سازوں ،اعلیٰ تعلیم کے ماہرین اور ڈیجیٹل رہنمائوں نے اس دو روزہ تقریب میں اعلٰی تعلیم کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں