ریڈیوملازمین کاتنخواہوں وپنشنزکی عدم ادائیگی پراحتجاج

ریڈیوملازمین کاتنخواہوں وپنشنزکی عدم ادائیگی پراحتجاج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اپنے رپورٹرسے ) ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پنشنرز نے گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا ۔۔۔

 گزشتہ روز ملازمین اور پنشنرز نے تنخواہ وپنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے ریڈیو پاکستان کے سامنے سڑک پر آکر3گھنٹے احتجاج کیا اور دھرنا دیا ، انھوں نے کہامسائل حل نہ ہونے پر ملازمین دوبارہ دھرنا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ، بعدازاں ڈائریکٹر جنرل پی بی سی طاھر حسن کی جانب سے فوری ادائیگی، پنشن، کمیوٹیشن کے 1.2 ارب روپے کے فنڈز کیلئے وزارت خزانہ کے جانب سے ای سی سی کو سمری بھیجنے اور بعد ازاں منظوری کے بعد جولائی تک اور علاج و ہائرنگ کیلئے مالی وسائل جلد ادا کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا، ریڈیو پاکستان کے جملہ امور پر وزارت خزانہ نے 36 کروڑ روپے فنڈز کے اجرا کا خط وزارت اطلاعات و نشریات کو ارسال کر دیا جس میں تین ماہ اپریل، مئی اور جون کی تنخواہوں اور یومیہ مشاہرہ کی فوری ادائیگی کا ذکر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں