نیلامی ،دوسرے روز15پلاٹس18.5ارب میں فروخت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کی تین روزہ نیلامی کے دوسرے روز 15 پلاٹس 18.50 ارب سے زائد میں فروخت کئے گئے ۔
پلاٹوں کی نیلامی کا آج بدھ تیسرا اور آخری روز ہے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی میں سرمایہ کاروں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، پہلے دن 24پلاٹ، نیلامی کیلئے پیش کئے گئے جن میں سے صرف پانچ پلاٹوں کی آکشن ہوسکی، نامناسب وقت پر آکشن سے سی ڈی اے کو اربوں روپے مالیت کے نقصان کاخدشہ بھی پیدا ہو گیا ، ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرے روز بھی نیلام ہونے والے پلاٹس کی بولی توقع سے کئی گنا کم رہی ہے ، بلیو ایریا میں ایک بھی پلاٹ کی نیلامی نہ ہوسکی ،تین روزہ نیلامی میں 45پلاٹ نیلامی میں پیش کئے جائیں گے ، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے افسران نے رواں سال پہلی نیلامی کے دوران تین دن ڈیوٹیاں کرنے پر چار ماہ کی اضافی تنخواہ وصول بھی کی تھی، اس نیلامی میں دو دنوں میں باوجود کوشش کے سی ڈی اے صرف 10 ارب 50 کروڑ روپے کے پلاٹس فروخت کر سکا ۔