23ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

23ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی عدالتوں نے گزشتہ روز بھی مختلف جرائم میں گرفتار 23ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کی تحویل میں دیدیا، 15ملزم جوڈیشل کر دیئے۔

جبکہ 9 ملزمان کی عبوری اور بعداز گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا، 4نئے سول دعوئو ں میں فریق دوئم کو نوٹسز جاری کر دیئے، سامان جہیز اور طلاق خرچہ کے مزید 3دعوئوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2مجرموں کو مختلف کیسوں میں سزائیں سنا دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں