اسلام آباد ،کراچی ،دلبدین میں کارروائیاں،بھاری منشیات برآمد
راولپنڈی (خبر نگار،این این آئی)اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دور ان اسلام آباد ،کراچی اور دلبدین میں کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ترنول کے قریب نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 300 گرام چرس ۔کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بینکاک جانے والے ملزم کے بیگ سے 8160 نشہ آور گولیاں اور دلبندین سرگل کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو افیون برآمد کی ۔