راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین، کنٹرولر کے امتحانی مراکز کے دورے

راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین، کنٹرولر کے امتحانی مراکز کے دورے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان اور کنٹرولر نے امتحان انٹرمیڈیٹ فر سٹ اینول ایگزام 2023کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے۔

محمد عدنان نے کہا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے حسب سابق اس سال بھی تمام امتحانی سینٹر پر اچھی شہرت کے حامل ایماندار اور تجربہ کار عملہ تعینات کیا ہے تاکہ امتحان کے دوران ہر لحاظ سے شفافیت قائم رہے۔ کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی نے بھی مختلف امتحانی مراکزکے دورے کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر نے کہا کہ بحیثیت القوم یہ ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ امتحان کے دوران نقل کے رجحان کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں