وزیرتعلیم کا سویٹ ہوم کو 6کروڑسالانہ دینے کااعلان

 وزیرتعلیم کا سویٹ ہوم کو 6کروڑسالانہ دینے کااعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین نے گزشتہ روز پاکستان سویٹ ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) اور سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈیٹ کالج سوہاوہ کے کیڈٹس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ زمرد خان کی قیادت میں یتیم بچوں کی کفالت کا یہ اعلیٰ معیار کا سسٹم بھی موجود ہے ۔ یہاں آکر ان بچوں سے مل کر بے حد سکون اور اطمینان ملا۔میں اپنی وزارت تعلیم کی طرف سے ان یتیم بچوں کے لیے 6 کروڑ روپے سالانہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، زمرد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین پاکستان میں فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت انسانیت کی بے لوث خدمات کیلئے بھی ہمیشہ مثالی کردار ادا کیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں