ٹریفک حادثات،ایک شہری جاں بحق،ایک شدیدزخمی

اسلام آباد (خبر نگار)ٹریفک حادثات میں ایک شہری جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، تھانہ شالیمار پولیس کو اے ایس آئی راشد نے بتایا کہ سیکٹر ای الیون ٹوسروس روڈ پر ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ۔۔
جسے کسی نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے ٹکر ماری جس سے اس کی موت واقع ہوئی،تھانہ آئی نائن کی حدود میں منیب کے والد اختر کیانی ون ویلنگ کرنیوالے موٹر سائیکل سوارکی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے ۔