بری امام علاقے میں سرچ آپریشن،10مشکوک افرادتھانہ منتقل

بری امام علاقے میں سرچ آپریشن،10مشکوک افرادتھانہ منتقل

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی پولیس کا علی الصبح تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں سرچ آپریشن، 300گھروں کو چیک کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس نے علی الصبح تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں سرچ آپریشن کیا۔۔

سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں 182 پولیس افسران، اہلکاروں اور خواتین پولیس نے حصہ لیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ٹیمیں بھی موجود تھیں،آپریشن کے دوران 300 گھروں کو چیک کیا گیا،چیکنگ کے دوران 10 مشکوک افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ 175 مشکوک افراد کوتصدیق کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کیا،گرفتار افراد کے خلاف کوئی شناخت نہ ہونے پر 14فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں