حکومت تنخواہوں میں 150فیصداضافہ کرے ،ایمپلائزکوآرڈی نیشن کونسل

حکومت تنخواہوں میں 150فیصداضافہ کرے ،ایمپلائزکوآرڈی نیشن کونسل

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل نے پٹرول ، بجلی کی قیمتوں سمیت روز مرہ استعمال کے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مجموعی طور پر مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ۔۔

 ایک سے سولہ تک کے وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150فیصد اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن اور میڈیکل الائونس میں پچاس پچاس فیصد اضافے کا پرزور مطالبہ کر دیا ، کونسل کے صدر حسین طاہر ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار ، سینئر وائس چیئرمین زبیر افضل وڑائچ ، نائب صدر محمد ارشدشاہکوٹی ، نائب صدرسید فرخ اور سپیشل سیکرٹری سردار عبدالرشید نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی و سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا ،عہدیداران کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ،انھوں نے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الائونس کو اونٹ کے منہ میں زیرہ  قرار دیا اور کہا کہ گریڈ سولہ تک کے ملازمین کیلئے اس الائونس کو بڑھا کر دس ہزار ماہانہ اور گریڈ 17 سے 22تک کے افسران کیلئے 15ہزارکیا جائے ،انھوں نے کنوینس الائونس کو گریڈ سولہ تک کے ملازمین کیلئے بڑھا کر 18ہزار کرنے اور افسران کا الائونس 25ہزار کرنے ،ہائوس رینٹ کو موجودہ تنخواہ کے 60فیصد تک کرنے اور اسے تنخواہ کے ساتھ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ کونسل عہدیداران نے قاصد، نائب قاصد اور دفتری کیلئے واشنگ اور ڈسٹنگ الائونس بڑھا کر 900روپے ، گریڈ 6سے 22تک کے ملازمین کو ہائو س رینٹ میں 5فیصد کٹوتی سے استثنیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں