جڑواں شہریوں میں وارداتیں ملزمان 41 موٹر سائیکل لے کر فرار

جڑواں  شہریوں  میں وارداتیں ملزمان  41 موٹر  سائیکل  لے کر فرار

راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار) جڑواں شہروں میں بیسیوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں، 41موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔

 3مسلح افراد نے رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں مو بائل فون اور نقدی 50ہزار روپے چھین لی جبکہ بنی میں 2مو بائل فون اور نقدی 15ہزار روپے، نیوٹاؤن میں مری روڈپر تین ڈاکوئوں نے نقدی 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، دھمیال میں گن پوائنٹ پرموبائل فون اور پرس چھین لیا گیا، ادھر آئی نائن میں جمیل سے موبائل فون اور نقدی 50ہزار روپے، سنگجانی میں شریعت اللہ سے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بینک اکاؤنٹ سے 84ہزار روپے اور 25ہزار روپے نکلوا کر لے گئے، کرپا میں محمد بوٹا کے گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی، مارگلہ میں زبیر کی جیب سے موبائل فون، کراچی کمپنی سے راشد کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ چوری کر لیا گیا، کھنہ پولیس کو جاوید نے بتایا کہ میری بیٹی کی شادی تقریب کے دوران میری بیوی کا پرس جس میں نقدی ایک لاکھ 50ہزار روپے، طلائی زیورات اور سلامیوں کی مد میں 8لاکھ روپے اور ایک موبائل فون ہوٹل سے چوری کر لیا گیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں