پولیس کے اہلکاروں کا لسٹ بی ون کا امتحان ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

 پولیس کے اہلکاروں کا لسٹ بی  ون کا امتحان ،سکیورٹی کے فول  پروف انتظامات کئے گئے

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کیپٹل پولیس کے اہلکاروں کا لسٹ بی ون کا امتحان پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔

 اس موقع پر گراؤنڈ کے اندرون اور بیرون اطراف سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ سی پی او لا اینڈ آرڈر شاکر حسین کی زیرنگرانی امتحان کیلئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیاجس نے  شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور انجام دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں