ایم ڈی کیٹ 2022کا رزلٹ 2023کیلئے بھی تسلیم کیا جائے،طلبہ و والدین کامطالبہ

ایم ڈی کیٹ 2022کا رزلٹ  2023کیلئے بھی تسلیم کیا جائے،طلبہ و والدین کامطالبہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ پالیسی کے مطابق سال 2022 کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2 سال کیلئے تسلیم کیا جاتا تھا لیکن اس کو ایک سال کیلئے کر دیا گیا۔

متاثرہ طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے وزیراعظم ،وفاقی وزرا صحت و تعلیم اور پی ایم ڈی سی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے ایم ڈی کیٹ 2022 کارزلٹ 2023 کیلئے بھی تسلیم کیاجائے ۔ فیصلے سے کئی ہونہار طلبا و طالبات سخت پریشان ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں