جعلی فائلوں کی تیاری،سی ڈی اے کے 4افسرگرفتار

جعلی فائلوں کی تیاری،سی ڈی اے کے 4افسرگرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)سی ڈی اے کی(ہوم میڈ)جعلی فائلوں کی تیاری کیس، سی ڈی اے کے چار افسران گرفتار کر لئے گئے، ایف آئی اے نے چاروں کی گرفتاری عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرکی۔

گرفتار ہونے والوں میں عنایت اللہ ، اے ڈی آفتاب جعفرانی شامل ہیں ۔گرفتار ہونے والوں میں مختار احمد اور محمد شیراز بھی شامل ہیں ،سی ڈی اے کے مزید دو پٹواری وقار خان ، فخر عباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی ،ایف آئی اے ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں