عالمی امن عملی اقدامات کرنے سے آئیگا،علامہ ساجد نقوی

 عالمی امن عملی اقدامات کرنے سے آئیگا،علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ عالمی امن کا خواب صرف ایک دن مختص کرنے سے نہیں عملی اقدامات کرنے سے آئیگا۔۔۔

جب تک بنیادی حقوق کی فراہمی اور شہری آزادیاں نہیں دی جائینگی دنیا، ریاستوں اور معاشروں میں امن نہیں آئیگا دنیا نے دیکھ لیا جنگیں مسائل کا حل نہیں، اپنے بیان میں ساجد نقوی نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین کئی عشروں کے بعد بھی حل نہ ہونا عالمی اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں