افتخارعارف پاکستانی ادب کے رکھوالوں میں سرفہرست،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے معروف شاعر، ادیب اوردانشور افتخار عارف کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کے علم و ادب کے رکھوالوں کا نام لیا جائے تو افتخار عارف کا نام سرفہرست ہوگا۔افتخار عارف ایک درخشاں ستارہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم بارہواں کھلاڑی کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد نے کہا کہ افتخار عارف کی ادب کے شعبہ میں بے پناہ خدمات ہیں۔