گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں پر فائرنگ،1ہلاک، 1زخمی

گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں پر فائرنگ،1ہلاک، 1زخمی

راولپنڈی(خبر نگار)سول لائنز کے علاقہ میں گھر میں چوری کے لئے گھسنے والے ڈاکوئوں پر فائرنگ ایک ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چور گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے ، اسی دوران فائرنگ ہوئی، ہلاک ملزم کی شناخت شریف عرف شریفا اور زخمی ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی،موقع سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،حقائق کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں