قبضہ مافیا، جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

راولپنڈی (خبر نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن خرم علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، پوٹھوہار ڈویژن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیش رفت کا جائزہ لیا۔
منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کی ہدایت کی۔ ایس پی پوٹھوہار نے جرائم کی صورتحال ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیشرفت اور متعلقہ امور سے متعلق بریفنگ دی۔ آرپی او نے کہا منظم جرائم پیشہ گروہ اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ حساس نوعیت کے مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں کریں، بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے ، جرائم برخلاف پراپرٹی میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔