8ہیلتھ کیئرسنٹرسیل،4کی خدمات معطل،55کونوٹسزجاری

8ہیلتھ کیئرسنٹرسیل،4کی خدمات معطل،55کونوٹسزجاری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 8 ہیلتھ کیئر سنٹرز کو سیل، 4 کی خدمات کو معطل اور 55 کو نوٹس جاری کر دئیے۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 100ہسپتالوں، لیب اور کلینکس(ہیلتھ کیئر سنٹرز) کا معائنہ کیا۔پرفیکٹ لیب، نیشنل ہسپتال روات، دعوت فارمیسی اینڈ ہیلتھ کلینک، فیملی کلینک، جہانگیر امان ڈینٹل کیئر، باب المدینہ کلینک اینڈ لیبارٹری، الرحیم میڈیکل سنٹر، بلال کلینک کواہل طبی عملے کی عدم موجودگی، معیاد ختم ہونیوالی دوائیں اور استعمال شدہ سرنجیں اور اتھارٹی کیساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔جن سنٹرزکی خدمات معطل کی گئیں ان میں ہاشم میڈیکل سنٹر، اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر، حسنین میڈیکل سنٹر، حارث میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمپلیکس شامل ہیں۔55 ہیلتھ کیئر سنٹر کو معمولی عدم تعمیل کیلئے نوٹس بھیجے گئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں