جعلی ڈگریاں 3:کالجوں کیخلا ف کارروائیاں،پرنسپل گرفتار

جعلی ڈگریاں 3:کالجوں کیخلا ف کارروائیاں،پرنسپل گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)ایف آئی اے نے جعلی نرسنگ ڈپلومہ اور ڈگریاں دینے پر تین کالجوں کیخلاف کارروائی کرکے ایک کا پرنسپل گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ نرسنگ اور ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیا ۔چھاپہ مار کارروائیاں فلاح انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، پرل انسٹیٹیوٹ اور ای ڈی یو زون کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئی گئیں۔کارروائیوں میں فلاح انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے پرنسپل وقار خان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے نرسنگ امتحانات کے لئے جعلی ادارہ بنا رکھا تھا، مالکان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے ۔ملزمان نے عام شہریوں سے بھاری رقوم کے عوض جعلی نرسنگ ڈپلومہ، ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اور نرسنگ کارڈز جاری کئے ۔ملزمان کے خلاف کارروائی پاکستان نرسنگ کونسل کی شکایت پر کی گئی۔دوران تلاشی دفتر سے بڑی تعداد میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، نرسنگ سرٹیفکیٹس، کارڈز، ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ بنانے والے آلات ، سرکاری اداروں کی جعلی مہریں برآمد کی گئیں۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں