لڑائی جھگڑوں میں پانچ افراد زخمی

لڑائی جھگڑوں میں پانچ افراد زخمی

اسلام آباد (خبر نگار) تھانہ نیلور کی حدود میں مبشر کو مدثر اور دیگر نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

تھانہ شالیمار پولیس کو شعیب نے بتایا کہ عابد شاہ، رفیع، صغیر و دیگر نے تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ گولڑہ کی حدود میں زاہداور جمعہ خان کو تو صیف اور دیگر نے کلہاڑی،خنجر کے واراور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، تھانہ گولڑہ کی حدود میں سعیدہ کو اشفاق نے اینٹ کا وار کر کے زخمی کر دیا،تھانہ ترنول پولیس کو سید محمد نے بتایا کہ جان محمد، حارث اور دیگر نے مجھ پر سیدھی فائر نگ کی،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں