جڑواں شہروں میں بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریبات

جڑواں شہروں میں بلاول  بھٹو کی سالگرہ تقریبات

اسلام آباد، راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات ہوئیں، کیک کاٹے گئے، کارکنوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔ میڈیا آفس اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب میں بلاول بھٹو کی عمردرازی اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی گئی۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اقلیتی ونگ، شعبہ خواتین سمیت عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں