اوجی ڈی سی ایل اور نسٹ کے درمیان توانائی کے شعبہ میں جدت معاہدہ

 اوجی ڈی سی ایل اور نسٹ کے درمیان  توانائی کے شعبہ میں جدت معاہدہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں جدت لانے کیلئے تحقیق اور تعلیم میں۔۔۔

 اعلیٰ کارکردگی کے فروغ کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ اقدام او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تیل و گیس کے اہم مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخ ساز پیشرفت ہے ۔او جی ڈی سی ایل اور نسٹ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں