راولپنڈی،گاڑیوں پر کالے پیپرز لگانیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی،گاڑیوں پر کالے پیپرز  لگانیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے گاڑیوں پر کالے و رنگین پیپرز لگانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ،کالے پیپرز لگانے کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ قانون میں کالے یا رنگین پیپر لگانے کے حوالے سے کوئی گنجائش نہیں، تمام سرکل و سیکٹر انچارجز اپنے ایریا میں گاڑیوں سے کالے پیپر اتارنے کیساتھ انھیں چالان ٹکٹ بھی جاری کریں، علاوہ ازیں سی ٹی او تیمور خان نے ٹریفک نظا م اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کیا۔،سی ٹی اونے انتظامی امور کے حوالے سے تمام برانچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا، سی ٹی اوکاکہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی سرکل میں ٹریفک بلاک ہونے اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر سرکل و سیکٹر انچارجزجوابدہ ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں