لینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں پائیڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ

لینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں پائیڈ کے  تجربات سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وی سی ڈاکٹر ندیم الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اسلام آباد لینڈ ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر معاملات میں پائیڈ کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

، اسی طرح اسلام آباد ماسٹر پلان کو Revised کرنے سمیت دیگر معاملات میں بھی (PIDE) کی پیشہ ورانہ خدمات سے استفادہ کیا جائے ،اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے سمیت دیگر معاملات کو بہتر کرنے کے لئے بھی (PIDE) کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں انہوں نے ان تمام معاملات کے لئے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن سی ڈی اے کو فوکل پرسن بھی مقرر کیا.چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ہم (PIDE) کے ساتھ ملکر اسلام آباد شہر کے لئے بہت سے کام کرسکتے ہیں جس سے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں