چار ڈکیت گرفتار ،دو مسروقہ موٹرسائیکل ،لاکھوں کے مویشی بر آمد

چار ڈکیت گرفتار ،دو مسروقہ موٹرسائیکل ،لاکھوں کے مویشی بر آمد

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) شہزاد ٹائون پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ملزمان محمد ندیم اور اختر علی کو گرفتار کر لیا ، جن کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل اور144گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

 ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، ادھر نیلور پولیس نے جڑواں شہروں میں مویشی چور ی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے دو ارکان مشتاق اور رمضان کو گرفتار کر لیا ، جن سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں