تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ملزم سمیت 18گرفتار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں سمیت 18ملزمان گرفتارکر کے ان سے چرس ، ہیروئن،آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
کھنہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم کامران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2,873گرام چرس، 748گرام ہیروئن اور88گر ام آئس برآمدکر لی ، گولڑ ہ پولیس نے سکندر اورصدیق اللہ سے ایک تیس بور پستول اور 511 گر ام چرس ،سنبل نے عاطف مشتا ق سے 530گر ام چرس ، نو ن نے عتیق الر حمن اور تیمو ر سے 1215گر ام چرس ، کرپا نے زاہد سے سا ت بو تلیں شراب ، ہمک نے چار ملزمان سے 1,017گر ام ہیر وئن اور ایک نا ئن ایم ایم پستول ، پھلگر اں نے تین ملزمان سے 741گر ام ہیر وئن اور 20 لٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے ملزم سمیع ضمیر سے ایک ایم پی فائیو رائفل، عادل سے ایک نا ئن ایم ایم پستول،شاکر سے ایک تیس بور پستول برآمد کرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔