جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،12ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،12ملزم گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)پولیس نے 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، مارگلہ پولیس نے حمزہ سے ایک نائن ایم ایم پستول ، کرپا پولیس نے دلاور اور دلاور خان سے 290 گرام ہیروئن ، لوہی بھیر پولیس نے امریز اور۔۔۔

 عامر سے دو30بور پستول ، نیلور پولیس نے ذوالقرنین سے 30بور پستول ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل فرو خت کرنے اور گیس سلنڈر بھرنے پر شالیمار پولیس نے ابرار ، سنگجا نی پولیس نے رحیم اللہ ، لوہی بھیر پولیس نے صدیق ، نیلور پولیس ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا،ادھر گولڑہ پولیس نے دو افراد کو گرفتارکر کے ان کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں