موبائل فون خریدکرجعلی نوٹ دینے والی خاتون گرفتار
اسلام آباد (خبر نگار)موبائل فون خرید کر جعلی نوٹ دینے والی خاتون کو شہری نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔
تھانہ کورال پولیس کو ملک عبدالرحمن ناصر نے بتایا کہ میں نے آن لائن اپناموبائل فون فروخت کرنے کیلئے اشتہار لگایا تومجھے پیغام آناشروع ہوئے ، ایک لڑکی جس نے اپنا تعارف زویا کے نام سے کروایا اور 53 ہزار کی ڈیل ہوئی تو لڑکی نے مجھ سے جگہ پوچھی تو میں نے غوری ٹائون بینک کے ساتھ بلایا،لڑکی آئی اس نے مجھے 53 ہزار ٹوٹل رقم ایک ہزار روپے والے 53 نوٹ دئیے اور موبائل فون لے لیاجو کہ میرے چیک کرنے پر مجھ کو نوٹ جعلی ہونے کا شک ہوا جو کہ میں نے اپنے ساتھ کھڑے کزن طارق کو نوٹ چیک کروائے جو کہ واقعی جعلی تھے اور ہم نے وہاں پر ہی لڑکی کو روک لیا جس نے اپنا نام نوشین زوجہ خالد بتلایا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔