فیس بک پرلڑکی بن کر شہری کو لوٹنے والاپکڑاگیا
اسلام آباد (خبر نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی ،مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزم طلحہ محمود نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر فیس بک پر رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے خود کو کینسر کا مریض بھی ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا احوال دیتے ہوئے متاثرہ شخص سے لاکھوں روپے بٹورے ۔ملزم طلحہ محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا۔ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ فراڈ سے حاصل رقوم مختلف موبائل اکائونٹس میں ٹرانسفر کی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔