لیو انکیشمنٹ نوٹیفکیشن:اگیگا، ایپکا ریلی کل نکالی جائیگی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملازمین اتحاد اگیگا اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں کل میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے مری روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس کروانے کیلئے صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان، راجہ طاہر محمود اور گل نواز سواتی کی کال پر پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کے قائدین بھی 26ستمبر کو پنجاب بھر میں بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں بھرپور احتجاجی ریلیاں ہوں گی۔