پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

راولپنڈی (خبرنگار) سٹی پولیس آفیسر خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے۔۔۔

 سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ عبادت کیلئے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں