یورپی یونین مسئلہ کشمیرکے حل میں کرداراداکرے ،بیرسٹرسلطان
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ۔
دنیا کے تمام ملکوں کی ایجنسیاں اتفاق کرتی ہیں کہ بھارت ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اب پوری دنیا میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میںیورپی یونین کی سفیرڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سلطان محمود چوہدری اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔