نیشنل سکلز یونیورسٹی میں پروگرام مکمل کرنیوالے طلبہ میں اسناد تقسیم

نیشنل سکلز یونیورسٹی میں پروگرام مکمل کرنیوالے طلبہ میں اسناد تقسیم

اسلام آباد(دنیارپورٹ)نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مختلف سکلز سرٹیفکیٹ پروگرامز کی تکمیل کرنیوالے دوسرے بیچ کے۔۔۔

 طلباء و طالبات میں اسناد کی تقسیم کیلئے گزشتہ روز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان مختلف ہنرمندی کے پروگراموں میں سولر سسٹم ڈیزائن اینڈ انسٹالیشن ، موبائل ریپئرنگ ٹیکنیشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سکیورٹی، گرافک ڈیزائننگ اینڈ ویڈیو ایڈیٹنگ، آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور ٹیکسیشن سرٹیفکیٹ جیسے اہم کورسز شامل تھے جنہیں مجموعی طور پر 108 طلباء نے کامیابی سے مکمل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں