اوپن یونیورسٹی کا 5 اکتوبر کوعالمی یوم اساتذہ پر بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

اوپن یونیورسٹی کا 5 اکتوبر کوعالمی یوم اساتذہ پر بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آج دنیا میں وہی اقوام ترقی کررہی ہیں جو اپنے اساتذہ کو اُن کا جائز مقام دیتی ہیں۔

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے استاد کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے 5اکتوبر کو عالمی یوم اساتذہ پر ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ تقریب یونیسکو اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت،مدد علی سندھی مہمان خصوصی ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں