ایک ہفتے میں54کارروائیاں‘کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

ایک ہفتے میں54کارروائیاں‘کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد(خبر نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ہفتے 54 کارروائیوں کے دوران 15.936 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 644.334 کلو گرام منشیات، 190 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈاور 600 کلو ممنوعہ پاؤڈر برآمد کرلیا۔

کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 53 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، اے این ایف پنجاب نے 15 کارروائیوں کے دوران 223.175کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ خیبر پختونخوا نے 13 کارروائیوں کے دوران 112.793کلوگرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں قبضے میں لیں۔ سندھ میں 8کارروائیوں کے دوران 106.964 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ بلوچستان نے 4کارروائیوں میں 22کلوگرام منشیات، 190ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 600کلو ممنوعہ پائوڈر برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں