عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

راولپنڈی (خبرنگار، نیوز رپورٹر) 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کیلئے منظم ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا۔

 کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں آر پی او نے کہا کہ ریجن بھر میں پولیس افسران و اہلکاران جلوسوں کے مقرر کردہ روٹس پر تعینات کئے جائیں گے، سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق 455سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ اس موقع پر دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے، دوسرا جلوس 9:30بجے صبح 22نمبر چونگی سے نکالا جائے گا۔ ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس نے اپنے دفتر میں 12ربیع الاول کے سلسلے میں جلوسوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مرکزی جلوس میں داخلے کیلئے 9انٹری پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں، 337جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہونگے، اجلاس اسسٹنٹ کمشنرز، سیرت مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران سمیت سرکاری اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں