قوانین کی خلاف ورزی،649افرادکے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

قوانین کی خلاف ورزی،649افرادکے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری۔۔۔

 ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورزکے خلاف مختلف تھانوں میں 502 مقدمات درج،649افراد کے ڈرائیونگ لائسنس، 106عوامی ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ منسوخ جبکہ 43افراد کو قانونی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں، تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ایسے عناصر سے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کیلئے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں