عالمی یوم سیاحت،وزراپرمشتمل کلچرکارواں کاٹیکسلا کادورہ

عالمی یوم سیاحت،وزراپرمشتمل کلچرکارواں کاٹیکسلا کادورہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی)نے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے کلچر کارواں برائے ٹیکسلا کا انعقاد کیا۔

کارواں اسلام آباد سے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی قیادت میں روانہ ہوا جس میں بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، مختلف ممالک کے سفرا، سفارتکار، میڈیا پرسنز، ٹورازم انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کے علاوہ مختلف سکالرز نے شرکت کیا۔ وفد کو ٹیکسلا میوزیم کے علاوہ وہاں موجود آثار قدیمہ، 2200 سال پرانی یونیورسٹی ٹیکسلا، جولیاں اور گندھارا آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج ٹیکسلا کا دورہ بھی کرایا گیا۔کلچر کارواں کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کامیاب کلچر کارواں کے انعقاد پر پی ٹی ڈی سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں