اسلام آباد سے 2 گاڑیاں، 26 موٹرسائیکل، زیور چوری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو 2 گاڑیوں، 26 موٹرسائیکلوں، 17 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، زیورات، نقدی اور سامان سے محروم کر دیا گیا۔
تھانہ کوہسار کے علاقہ سے 4 موٹرسائیکل چوری، خاتون کے گھر سے نقدی اور زیور چوری ہو گیا۔ کراچی کمپنی سے 4 موٹرسائیکل اور گاڑی چوری کر لی گئی، آبپارہ سے ایک موٹرسائیکل، رمنا سے 2 موٹرسائیکل چوری ہوگئے، سنگجانی میں شہریوں سے 2 موبائل فون، آئی نائن میں دوستوں سے 4 موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ سبزی منڈی میں شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، کھنہ سے 4 موٹرسائیکل چوری، 10 شہریوں سے 9 موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور 2موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، کورال سے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل چوری، شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔