مری،پابندی کے باوجودغیرقانونی تعمیرات کاسلسلہ نہ رک سکا
مری ( نمائندہ دنیا) ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا، دن رات کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعہ مٹی کی کھدائی جاری ہے۔۔۔
جس سے بھوربن روڈ سمیت متعدد سڑکیں بھی لینڈسلائیڈ کی زد میں ہیں جبکہ کشمیری بازار سے ملحقہ مقامات پر بااثر شخصیات کی جانب سے برساتی نالوں پر بھی تعمیرات جاری ہیں، ان تعمیرات میں ایم سی عملہ سمیت محکمہ ہائی وے اور محکمہ جنگلات مکمل طور پر بے بس نظر آنے لگے ،اپر جھیکاگلی روڈ ، ویوفورتھ روڈ ، کشمیر پوائنٹ، لارنس کالج بائی پاس روڈ ، مال روڈ ، جی پی او کلڈنہ روڈ ، پنڈی پوائنٹ ، بینک روڈ ، ہال روڈ ، کارٹ روڈ ، بھوربن روڈ ، مری ایکسپریس وے ڈنہ ، مسیاڑی شوالہ لنک روڈ، بانسرہ گلی، چٹہ موڑ کے علاقے بھی غیر قانونی تعمیرات کی لپیٹ میں ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مری کے حسن کو خراب کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔