سرفرنگہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی 6 اکتوبر سے ضلع شگر میں شروع ہوگی
اسلام آباد(دنیارپورٹ)سرفرنگہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے پانچویں ایڈیشن کاآغاز 6 اکتوبر 2023 سے ضلع شگر میں ہو گاجو کہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو اس ایونٹ کے بارے میں بریف کرنا تھا۔ سرفرنگہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں مختلف کیٹگریز کے 100 کے قریب قومی ریسرز شرکت کریں گے ۔